ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 25, 2025 10:02 PM

printer

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سری نگر کے راج بھون میں فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سری نگر کے راج بھون میں فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ GOC، شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار، فوجی عملے کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما اور 15 کور کے GOC لیفٹیننٹ جنرل پرشانت شری واستو اس میٹنگ میں موجود تھے۔
اس سے قبل فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی، آج صبح سری نگر پہنچے۔ اُنھیں سرینگر کے 15کور کے فوجی جنرل کے کمانڈنگ دفتر نے صورتحال کے بارے میں مجموعی جانکاری فراہم کی اور اُنھیں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی نیز کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی پاکستانی فوج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اِس دوران فوج کے سربراہ، 22 اپریل منگل کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے کے Baisaran میں دہشت گردانہ حملے کے بعد موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پہلگام پہنچے ہیں۔
جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے بادیپورا ضلع کے Ajas علاقے کے بازیپورا کُلنار علاقے میں آج دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک ساتھی مارا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے ساتھی کی پہچان الطاف لالی کے طور پر کی گئی ہے، جو لشکر طیبہ کا ایک ممبر تھا۔ شمالی کشمیر کے باندیپورا َضلعے میں علی الصبح گولی باری کے بعد جنگل کے علاقے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ فورسز کی مہاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس سے قبل گھنے جنگل کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کی دوران آج سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑک شروع ہو گئی۔ انٹیلیجنس کی اطلاعات کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مہاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد یہ انکائونٹر شروع ہوا۔
جب فورسز مشتبہ علاقے کے قریب پہنچ گئیں تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں طرف سے گولی باری شروع ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں