جموں و کشمیر میں کابینہ کی درخواست پر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج قانون ساز اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا ہے، تاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر تبادلہئ خیال کیا جا سکے، اس حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی باشندہ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ اسمبلی میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد حادثے اور اس سے متعلق امور پر تبادلہئ خیال ہوگا اور پھر حادثے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی جائے گی، اس حادثے سے نہ صرف ملک بلکہ دنیا کو صدمہ پہنچا ہے۔
ایک رپورٹ
V/C – Gulshan
جموں و کشمیر کابینہ کی میٹنگ میں، جو 23 اپریل کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی چیئرمین شپ کے تحت منعقد کی گئی تھی، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورتحال کے تعلق سے 28 اپریل کو ایک خصوصی اسمبلی اجلاس طلب کیے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔ اسمبلی کا یہ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بلایا گیا ہے، جس میں توقع ہے کہ سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پاس کی جائے گی۔ قرارداد کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور اسے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء تقریریں کریں گے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ قرارداد کا جواب دیں گے۔ مذکورہ قرارداد اتفاقِ رائے سے پاس کی جائے گی، کیونکہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔