February 5, 2025 9:40 AM | Libya Return

printer

لیبیا میں بھارت کے سفارتخانے نے، 18 بھارتی شہریوں کو بِن غازی سے واپس آنے میں مدد کی ہے۔

لیبیا میں بھارت کے سفارتخانے نے، 18 بھارتی شہریوں کو بِن غازی سے واپس آنے میں مدد کی ہے۔ یہ لوگ کئی ہفتے سے شہر میں پھنسے ہوئے تھے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ افراد کام کے لیے لیبیا گئے تھے اور وہاں کئی ہفتے سے پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ سرگرم رہا اور اُس نے ضروری دستاویزات فراہم کر کے بھارتی کارکنوں کی مدد کی۔

جناب جیسوال نے کہا کہ اِس پورے عمل میں سفارتخانہ اِن کارکنوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت، بیرونِ ملک سبھی بھارتیوں کی فلاح اور حفاظت کی پابند ہے۔×