لیبر اور روزگار محکمے کی وزارت نے نوجوانوں کیلئے روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کو وسعت دینے کی خاطر آج نئی دلی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں اِس مفاہمت نامے پردستخط کیے گئے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کے کلیدی ستون کے طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے ساتھ اشتراک سے نہ صرف ملازمت کے وسیع تر موقعوں تک رسائی فراہم ہوگی بلکہ اِس سے زراعت، خدمات اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں کو فروغ دے کر ملک کی معیشت کو مستحکم بھی بنایا جا سکے گا۔
ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ قومی Career سروس پورٹل ایک اہم رول ادا کر رہا ہے۔ اِس میں 51 لاکھ رجسٹریشن ہو چکے ہیں اور 28 ہزار بین الاقوامی ملازمتوں سمیت 46 لاکھ اسامیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔x