لیبر اور روزگار محکمے کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ روزگار میلے کے تحت گزشتہ 16 مہینوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ خواہشمند افراد کو ملازمت ملی ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ریزرو بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دہائی میں 17 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو روز گار ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ UPA کے دورِ حکومت کے 10 سال کے دوران روزگار کے صرف تین کروڑ مواقع پیدا ہوئے تھے۔ جناب مانڈویا نے مزید کہا کہ اگلے پانچ سال میں چار کروڑ سے زیادہ ملازمتیں دستیاب کرانے کی خاطر پردھان منتری وِکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت دو لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
جناب مانڈویا نے کہا کہ UPA سرکار کے دور میں زراعت کے شعبے میں ملازمت کی شرح منفی 16 فیصد تھی، جو NDA کے دور حکومت میں بڑھ کر 19 فیصد ہوگئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں ملازمت کی شرح NDA سرکار کے دور میں بڑھ کر 36 فیصد ہوگئی، جبکہ UPA کے دور حکومت میں یہ 25 فیصد تھی۔
جناب منسکھ مانڈویا نے یہ بھی کہا کہ بے روزگاری کی شرح کم ہوکر تین اعشاریہ دو فیصد رہ گئی ہے، جو کئی ترقیاتی ملکوں کی شرح سے بھی کافی نیچے ہے۔
Site Admin | August 4, 2025 2:37 PM
لیبر اور روزگار محکمے کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ روزگار میلے کے تحت گزشتہ 16 مہینوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ خواہشمند افراد کو ملازمت ملی ہے