ہانگ کانگ اوپن سُپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارت کے بیڈمنٹن کے سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین، مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سیمی فائنل میں تائیوان کے Chou Tien Chen کو 23-21، 22-20 سے ہرایا۔ دو برس میں اُن کا یہ پہلا سُپر 500 کا فائنل ہے۔ اب اب فائنل میں لکشیہ سین کا مقابلہ، چین کے Li Shifeng سے ہوگا۔مردوں کے ڈبلز میں ستوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بھارتی جوڑی نے چینی تائیپے کی جوڑی کو اکیس-سترہ، اکیس-پندرہ سے ہرایا۔ اب کل فائنل میں اُن کا مقابلہ چین کی جوڑی سے ہوگا۔
Site Admin | September 13, 2025 9:34 PM
لکشیہ سین، ہانگ کانگ سُپر500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں