لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِرلا نے آج صبح بھونیشور میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی پارلیمانی کمیٹی کی 2 روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اِس کانفرنس میں راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، مرکزی وزراء Jual Oram اور دھرمیندر پردھان، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی، کمیٹی کے چیئرمین فگّن سنگھ کُلستے، کمیٹی کے 30 ممبران کے علاوہ ملک بھر سے دیگر معززین شرکت کر رہے ہیں۔ اِس کانفرنس کا موضوع ہے ”درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود، ترقی اور اُنہیں بااختیار بنانے میں پارلیمانی اور قانون ساز کمیٹیوں کا رول“۔ یہ کانفرنس دلّی کے باہر پہلی مرتبہ منعقد ہورہی ہے۔
Site Admin | August 29, 2025 2:49 PM
لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِرلا نے آج صبح بھونیشور میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی پارلیمانی کمیٹی کی 2 روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا
