لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ تقریر اور اظہارِ رائے کی آزادی جمہوریت کی طاقت ہے، لیکن اِس آزادی کو باوقار طریقے پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ جناب برلا نے یہ بات آج دلّی قانون ساز اسمبلی میں دو روزہ کُل ہند اسپیکروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو کم کرنا تشویش کی بات ہے نیز سیاسی پارٹی کو ایوان کے اندر اپنے برتائو کو باوقار بنانا چاہئے۔ جناب برلا نے تمام ا سپیکروں پر زور دیا کہ وہ ایوانوں کو مزید شفاف اور عوام کے تئیں مزید ذمے دارانہ بنائیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلّی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے واضح کیا کہ Vithalbhai پٹیل نے یہ بات ثابت کردی تھی کہ اسپیکر کسی پارٹی کا نمائندہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ایوان کے وقار اور نظم ونسق کا غیرجانبدار نگراں ہوتا ہے۔ یہ دو رزہ کانفرنس، Vithalbhai پٹیل کے سینٹرل لجسلیٹو اسمبلی کے پہلے بھارتی اسپیکر ہونے کے طور پر انتخاب کے صدسالہ تقریبات منانے کیلئے منعقد کی گئی ہے۔ مرکزی وزراء منوہر لال اور جیوترآدتیہ سندھیا، دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے اسپیکروں نے اِس تقریب میں شرکت کی۔