لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے، ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نئی دلی میں جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ پر اِس سال مارچ میں جلی ہوئی حالت میں بڑی تعداد میں نقد رقم پائی گئی تھی۔پہلی بار کارروائی معطل کئے جانے کے بعد جب دوپہر 12 بجے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر نے کہا کہ یہ تین رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اروند کمار، مدراس ہائی کورٹ چیف جسٹس، جسٹس مَنِندر موہن شریواستو اور کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر وکیل بی وی آچاریہ پر مشتمل ہوگی۔ جناب برلا نے کہا کہ یہ کمیٹی اپنی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرے گی۔اسپیکر نے ایوان کو بتایا کہ انہوں نے جسٹس یشونت ورما کو ہٹائے جانے کے بارے میں، برسراقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں کے 146 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط شدہ نوٹس قبول کئے ہیں۔البتہ انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں کوئی تحریک، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوجانے تک زیر التوا رہے گی۔
Site Admin | August 12, 2025 2:27 PM
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جسٹس یشونت ورما کے خلاف عائد کئے گئے، بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے
