ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 9:46 PM

printer

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ لوک سبھا کے اندر منصوبہ بند طریقے سے تعطل پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو جمہوریت کے لیے اچھی بات نہیں ہے

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ لوک سبھا کے اندر منصوبہ بند طریقے سے تعطل پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو جمہوریت کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا منصوبہ بند تعطل راجیہ سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ بھوبنیشور میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے خیالات اور آراء مختلف ہوں گی۔ اِسی طرح حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما مختلف معاملات پر اتفاق اور اختلاف رکھ سکتے ہیں۔ تاہم پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں منصوبہ بند طریقے سے تعطل پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ عوام نے ارکان کو بڑی امیدوں اور توقعات کے ساتھ منتخب کر کے بھیجا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر گزشتہ مانسون اجلاس کا حوالہ دے رہے تھے، جہاں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے بمشکل چند گھنٹے ہی کام ہو سکا۔ جناب برلا نے کہا کہ اختلافِ رائے ہمیشہ جمہوریت کو مستحکم کرتا ہے اور ایوان کے اندر اِس کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں بحث و مباحثے اور ارکان کے رویے کے گرتے ہوئے معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون اجلاس میں استعمال ہونے والی زبان اور ارکان کے رویے پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے وقار کے مطابق نہیں تھے۔