لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو کے ہمراہ آج آندھرا پردیش کے تیروپتی شہر میں پارلیمنٹ، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیوں میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق کمیٹی کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ لوک سبھا اسپیکر اس موقع پر ایک نمائش کا افتتاح کریں گے اور ایک سوونیئر کا اجراء کریں گے۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین، آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے چیئرمین اور آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر، پارلیمنٹ، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیوں میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق کمیٹی کے چیئر پرسنس کے علاوہ دیگر شخصیات دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں ملک بھر کے ایک سو سے زیادہ وفود شرکت کریں گے۔
تیروپتی میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق کمیٹیوں کی اس طرح کی پہلی کانفرنس خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی سطح کے ایک نئے مذاکرات کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں ٹکنالوجی میں تبدیلی کے اس دور میں قائدانہ رول ادا کرنے کے لیے خواتین کو صلاحیتوں سے آراستہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔×