لوک سبھا کے آج کے کام کاج میں دلّی قومی راجدھانی خطّے میں فضائی آلودگی پر بحث شامل ہے۔ یہ بحث ضابطہ نمبر 193 کے تحت کرائی جائے گی۔
اُدھر راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھارت کی کایا پلٹ کیلئے ایٹمی توانائی کو بھرپور انداز سے بروئے کار لانے اور اس کے فروغ سے متعلق بل 2025کو غور و خوض اور منظوری کیلئے پیش کریں گے۔
لوک سبھا یہ بل کچھ ترامیم کے ساتھ منظور کر چکی ہے۔ مذکورہ بل میں ایٹمی توانائی انضباطی بورڈ تشکیل دیے جانے اور ایٹمی توانائی سے متعلق صلاح کار کونسل کے قیام کی بات کہی گئی ہے۔ مذکورہ بل کے تحت بورڈ کو کسی بھی طرح کے تابکار مادّے تیار کرنے، ان کے استعمال، برآمد، درآمد، ٹرانسپورٹ یا منتقلی اور تابکاری پیدا کرنے والے ساز و سامان کو منضبط کرنے کا اختیار ہوگا۔×