لوک سبھا کی کارروائی مختلف امور پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے کے بعد دن کے دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ ایوان کی کارروائی، جب دن کے 11 بجے شروع ہوئی، تو اسپیکر اوم برلا نے وقفہئ سوالات کا آغاز کیا لیکن اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے۔ وہ بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور دوسرے امور پر تبادلہئ خیال کئے جانے کی مانگ کررہے تھے۔ جناب برلا نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ وقفہئ سوالات چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کا طرزِ عمل ایوان کے وقار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ SB – Om Birla
Site Admin | July 24, 2025 2:52 PM
لوک سبھا کی کارروائی مختلف امور پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے کے بعد دن کے دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔