لوک سبھا نے منی پور میں نافذ صدر راج کی مدت میں مزید چھ مہینے کی توسیع سے متعلق قانونی قرارداد کو منظوری دے دی ہے، جو 13 اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ امورِ داخلہ کے وزیر مملکت نِتیانند رائے نے یہ قرارداد ایوان میں منظوری کے لیے پیش کی تھی۔ منی پور میں صدر راج 13 فروری 2025 کو نافذ کیا گیا تھا۔
قرارداد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ ریاست میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے صدر راج کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر راج نافذ ہونے کے بعد سے ریاست میں اب تک تشدد کا صرف ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص کی جان گئی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے چار مہینے میں کسی بھی شخص کی جان نہیں گئی ہے۔ کام کاج مکمل ہونے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔x