March 21, 2025 9:44 PM

printer

لوک سبھا نے مرکزی بجٹ کے سلسلے میں2025-26 کیلئے مختلف وزارتوں کے مطالباتِ زر کو منظوری دے دی ہے

لوک سبھا نے مرکزی بجٹ کے سلسلے میں2025-26 کیلئے مختلف وزارتوں کے مطالباتِ زر کو منظوری دے دی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران، اسپیکر اوم برلا نے کیمیکلز اور کھادوں، بجلی، تجارت اور صنعت، ہاؤسنگ اور شہری امور، اطلاعات و نشریات اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت سمیت متعدد وزارتوں کے مطالباتِ زر کو منظور کرنے کے لیے guillotine کا استعمال کیا اور ایوان نے مختلف وزارتوں کے مطالباتِ زر کے حوالے سے اراکین کی طرف سے پیش کی گئی کٹوتی کی قراردادوں کو مسترد کر دیا۔ لوک سبھا نے وزیر خزانہ نرملا کے ذریعے پیش کردہ Appropriation بل (3) 2025، کو بھی منظور کرلیا ہے۔ اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔