March 25, 2025 9:59 PM

printer

لوک سبھا نے مالیاتی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل مالی سال 2025-26 کیلئے مرکزی حکومت کی مالیاتی تجاویز کو منظوری دے گا

لوک سبھا نے مالیاتی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل مالی سال 2025-26 کیلئے مرکزی حکومت کی مالیاتی تجاویز کو منظوری دے گا۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے خزانے کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی بل 2025، معزز ٹیکس دہندگان کو غیرمتوقع ٹیکس راحت فراہم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام کے تحت، 12 لاکھ روپئے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔ محترمہ سیتا رمن نے اعلان کیا کہ نئے آمدنی ٹیکس بل پر آئندہ مانسون اجلاس میں تبادلہ خیال کئے جانے کی توقع ہے۔انھوں نے مطلع کیا کہ یہ مالیاتی بل صنعتی اشیا کیلئے کسٹم ٹیکس کی 7 شرحوں کو بھی ختم کرتا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت نے اسٹارٹ اَپس کو شامل کرنے کی مدت میں پانچ سال کی توسیع کرنے کی بھی تجویز رکھی ہے تاکہ اُنھیں دستیاب فوائد حاصل ہوسکیں جو کہ یکم اپریل 2030 تک شامل ہو رہے ہیں۔اس سے قبل بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے ایس Jothimani نے ملک میں بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا۔ بی جے پی کے جگدمبیکا پال نے کہا کہ بھارت، دنیا میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ فروغ پاتی ہوئی معیشت ہے۔ اس سے قبل لوک سبھا میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم، منریگا سے تعلق رکھنے والے فنڈس کے مبینہ طور پر جاری نہ کرنے پر شور شرابہ دیکھنے میں آیا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کی گئی۔ بعد میں ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔