December 17, 2025 10:44 PM

printer

لوک سبھا نے بھارت میں بدلاؤ لانے کیلئے نیوکلیائی توانائی کی پائیدار افزودگی اور ترویج سے متعلق بل، دو ہزار پچیس کو ترمیمات کے ساتھ منظور کرلیا ہے۔

لوک سبھا نے بھارت میں بدلاؤ لانے کیلئے نیوکلیائی توانائی کی پائیدار افزودگی اور ترویج سے متعلق بل، 2025 کو ترمیمات کے ساتھ منظور کرلیا ہے۔ یہ بل، ہم وطنوں کی بہبود کیلئے نیوکلیائی بجلی پیدا کرنے کی خاطر نیوکلیائی توانائی کی ترویج اور تابکاری کے استعمال پر مرکوز ہے۔ اِس بل میں ایٹمی توانائی انضباطی بورڈ اور ایٹمی توانائی کی Redressal Adviosry کونسل کے قیام کی گنجائش موجود ہے۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ یہ بل تحفظ، سلامتی، معیار سے متعلق یقین دہانی اور ہنگامی تیاریوں کے میکانزم کو مستحکم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل، ملک کی ترقی کے سفر کو نئی سمت عطا کرے گا۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے منیش تیواری نے بل کی مخالفت کی اور نیوکلیائی آلات کی سپلائی کرنے والے سپلائرز کو ذمے داری سے استثنیٰ سمیت بل کی کئی نئی شقوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ x