December 4, 2025 9:30 PM

printer

لوک سبھا میں ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی سیس بل 2025، غور کرنے اور منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہے

لوک سبھا میں ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی سیس بل 2025، غور کرنے اور منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اِس بل کا مقصد پان مسالے کی پیداوار پر ذیلی محصول لگانے کے ساتھ صحت اور قومی سلامتی کیلئے مالیے کی فراہمی کرنا ہے۔ بل کو پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اِس بل میں صحت، تحفظ اور قومی سلامتی کیلئے وسائل وضع کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سیس کسی بھی طرح کی روز مرہ کی ضروری اشیا پر نہیں لگایا جائے گا بلکہ یہ اُن ضرر رساں اشیا پر لاگو ہوگا جو صحت کیلئے نمایاں خطرات پیدا کرنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ یہ بل اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اہم قومی ترجیحات کیلئے مالیے کی فراہمی، عام شہریوں پر کوئی بوجھ ڈالے بغیر کی جاسکے۔ وزیر موصوفہ نے اجاگر کیا کہ پان مسالہ جیسی ضرر رساں اشیا، صحت کیلئے نمایاں خطرات سے تعلق رکھتی ہیں اور اِس لئے حکومت اِس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے سیس عائد کرنے جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔