December 16, 2025 9:40 AM

printer

لوک سبھا میں گذشتہ روز پیش کیا گیا وکست بھارت شِکشا ادِھشٹھان بِل 2025 مزید جانچ پڑتال کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، JPC کو بھیج دیا گیا ہے۔

لوک سبھا میں گذشتہ روز پیش کیا گیا وکست بھارت شِکشا ادِھشٹھان بِل 2025 مزید جانچ پڑتال کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، JPC کو بھیج دیا گیا ہے۔ تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اِس بل کو ایوان میں پیش کیا۔ البتہ اپوزیشن کے اراکین نے بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کئی اراکین پارلیمنٹ نے بل پر وسیع تر صلاح ومشورے کیلئے زور دیا تھا۔ جناب رجیجو نے کہا کہ اُن اراکین پارلیمنٹ کی درخواست پر غور کرتے ہوئے حکومت نے وسیع تر صلاح ومشورے کیلئے اِس بل کو JPC کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب رجیجو نے کمیٹی کے قیام کیلئے اراکین مقرر کرنے کی اسپیکر سے درخواست کی۔ وکست بھارت شِکشا ادِھشٹھان بِل 2025 بل کا مقصد، یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درس و تدریس، تحقیق اور جدت طرازی کیلئے بااختیار بنانا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔