لوک سبھا میں پیش کئے گئے وکست بھارت-روزگار کی گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین بل 2025 میں ہر مالی سال میں دیہی کنبوں کو 125 دنوں کا روزگار فراہم کرنے کی قانونی گارنٹی دینے کی تجویز کی پیش کی گئی ہے۔ یہ بل، کَل دیہی ترقی اور زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پیش کیا۔ بل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں اور گاؤں کی مکمل ترقی کیلئے پُر عزم ہے، جو مہاتما گاندھی کی خود انحصاری اور دیہی برادریوں کی ترقی کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ مرکز اس مجوزہ پہل پر 95 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کیلئے پُر عزم ہے۔
منریگا کا حوالہ دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ UPA کی سابقہ حکومت نے اس اسکیم پر دو اعشاریہ ایک تین لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے، جبکہ موجودہ حکومت نے غریبوں کی فلاح وبہبود کی اس اسکیم پر 8 اعشاریہ پانچ تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے اور وہ روزگار گارنٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔×