December 18, 2025 3:24 PM

printer

لوک سبھا میں وکست بھارت روزگار گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین بل-2025 منظور کرلیا گیا ہے۔

لوک سبھا میں وکست بھارت روزگار گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین بل-2025 منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ بل 25 سالہ مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ-2005 کی جگہ لے گا۔ اس بل کا مقصد 2047 تک وکست بھارت کے قومی نظریئے سے مطابقت رکھتے ہوئے دیہی ترقی کی خاطر ایک طریقہ کار قائم کرنا ہے۔ اس بل کے تحت ہر اُس دیہی کنبے کے افراد کو، ہر مالی برس میں 125 دن کے روزگار کی گارنٹی فراہم کی جائے گی، جو غیر ہنرمند کام کے خواہشمند ہوں۔

اس بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اس وقت دیہی ترقی، اُس سے متعلق پالیسی کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت منریگا اسکیم کو مناسب اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منریگا کے تحت UPA حکومت نے صرف دو لاکھ 13 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے تھے، جبکہ نریندر مودی حکومت نے 8 لاکھ 53 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔

Byte: Shivraj Singh

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔