December 17, 2025 10:46 PM

printer

لوک سبھا میں وِکست بھارت روزگار اور آجیویکا مشن گرامین کی گارنٹی: وِکست بھارت – جی رام جی بل دو ہزار پچیس پر بحث اور منظوری کیلئے غور و خوض کیا گیا۔

لوک سبھا میں وِکست بھارت روزگار اور آجیویکا مشن گرامین کی گارنٹی: وِکست بھارت – جی رام جی بل 2025 پر بحث اور منظوری کیلئے غور و خوض کیا گیا۔ یہ بل 20 سال پرانے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ 2005، ایم جی نریگا کی جگہ لے گا۔ اِس بل کی رُو سے دیہی ترقیات کا ایک ایسا خاکہ قائم کیا جائے گا، جو 2047 میں وِکست بھارت کے قومی تصور سے وابستہ ہو۔ اِس قانون کے تحت ہر ایسے دیہی کنبے کو ہر مالی برس میں 125 دن کی اجرت پر مبنی روزگار فراہم کرنے کی گارنٹی دی جائے گی، جس کے بالغ ارکان مہارتوں سے عاری محنت مزدوری کے کام کیلئے تیار ہوں گے۔ یہ قانون ایک خوشحال اور مزاحم دیہی بھارت کیلئے بااختیاری، ترقی، مرکوزیت اور تکمیلیت کو بھی فروغ دے گا۔ x