December 7, 2025 9:45 PM

printer

لوک سبھا میں وندے ماترم قومی گیت کے150 سال پورے ہونے کے موقعے پر کَل خصوصی مباحثہ کیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات پر بحث و مباحثہ ایوان میں منگل کو کیا جائے گا

لوک سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے کے موقع پر کَل ایک خصوصی مباحثہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی، ایوانِ زیریں میں بحث کا آغاز کریں گے۔
پچھلے ہفتے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا تھا کہ یہ دن بھر کا مباحثہ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا میں چنائو اصلاحات پر مباحثہ منگل کو کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایک کُل جماعتی میٹنگ کے دوران کیا گیا جس کی صدارت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کی۔ حکومت نے سبھی پارٹیوں کے، ایوان کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا کام کاج خوش اسلوبی سے چلنے دیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔