December 16, 2025 9:38 AM

printer

لوک سبھا میں نیوکلیائی توانائی کی پائیدار افزودگی اور ترقی سے متعلق ٹرانسفورمنگ اِنڈیا بِل 2025 کَل پیش کیا گیا۔

لوک سبھا میں نیوکلیائی توانائی کی پائیدار افزودگی اور ترقی سے متعلق ٹرانسفورمنگ اِنڈیا بِل 2025 کَل پیش کیا گیا۔ نیوکلیائی توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بِل پیش کیا۔ بِل کا مقصد ہم وطنوں کی بہبود کیلئے بجلی پیدا کرنے کیلئے نیوکلیائی توانائی اور تابکاری کی ترقی کرنا ہے۔ بِل میں نیوکلیائی توانائی کے محفوظ استعمال کیلئے انضباطی لائحہ عمل وضع کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یہ بِل، نیوکلیائی توانائی کے ریگولیٹری بورڈ اور نیوکلیائی توانائی سے متعلق ریڈریسل ایڈوائزری کونسل کے قیام کی گنجائش رکھتا ہے۔ اِس بِل میں جوہری حادثے کی صورت میں مرکزی حکومت کی ذمہ داری طے کرنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اِس بِل کو متعارف کیے کیے جانے کی مخالفت کی۔×