July 28, 2025 9:41 PM

printer

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر خصوصی بحث جاری ہے۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت ، دہشت گردی سے لڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کے مستحکم، کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن سندور پر لوک سبھا میں خصوصی بحث جاری ہے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو یہ سخت پیغام ارسال کیا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
انھوں نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں، بھارتی مسلح افواج نے پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا ہے اور دہشت گردوں کی 9 پناہ گاہوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ 100 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ بحث میں شامل ہوتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد ایک واضح، مستحکم اور جامع پیغام دینا اہمیت کا حامل تھا۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے لیڈر گورو گگوئی نے یہ کہتے ہوئے جموں وکشمیر میں سکیورٹی سے متعلق کارروائی پر سوال اٹھایا کہ حکومت اُن دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی جو پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردی کے عمل کے ذمے دار تھے۔
بحث میں شامل ہوتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ حکومت نے پہلگام حملے کو عالمی پیمانے پر سمجھنے اور پاکستان کے ذریعے طویل مدت سے جاری سرحد پار کی دہشت گردی کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔ BJP کے رکن پارلیمنٹ Baijayant پانڈا، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے Shambhavi، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی، کانگریس کے دپیندر سنگھ ہُڈا اور دیگر نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ بحث ابھی جاری ہے۔
سرکار، پردھان منتری پوشن شَکتی نِرمان ( پی ایم پوشن) اسکیم کے تحت ملک کے تقریباً 11 کروڑ بچوں کو تغذیہ بخش خوراک فراہم کررہی ہے۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے کہا کہ یہ مرکز کے ذریعے چلائی جانے والی ایک اسکیم ہے، جو ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی شراکت داری کے ساتھ بال واٹیکا اور سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں کلاس میں پڑھنے والے تمام بچوں کو خوراک کی فراہمی کیلئے نافذ کی گئی ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ 53 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو گذشتہ پانچ سالوں میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت تربیت فراہم کی گئی ہے۔ مہارت کی فروغ اور صنعتکاری کے وزیر مملکت جینت چودھری نے یہ بات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ اِس اسکیم کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد دیہی علاقوں سمیت ملک بھر میں نوجوانوں کو مہارت کی فروغ کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ جناب چودھری نے کہا کہ تقریباً 56 لاکھ قلیل مدتی تربیتی سرٹیفائیڈ امیدواروں میں سے، 24 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو روزگار مل گیا ہے جو کہ 43 فیصد ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔