December 10, 2025 2:37 PM

printer

لوک سبھا میں انتخابات اصلاحات پر پھر بحث شروع  ہوگئی ہے

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث پھر سے شروع ہوگئی ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ووٹ دینے کا حق جمہوریت میں ایک بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی کمیشن جنابدار ہوتا جارہا ہے۔ جناب وینوگوپال نے یہ بھی الزام لگایا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس پارٹی کے کھاتے اِنکم ٹیکس رِٹرنس دیر سے جمع کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے منجمد کردیے گئے تھے۔ انہوں نے بہار میں بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام ہٹائے جانے کے بارے میں بھی بات کی۔ BJP کے لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اپوزیشن جب بھی ہارتی ہے، تو وہ انتخابی عمل سوالات اُٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ SIR پر نکتہ چینی کرنے اور کانگریس کے ذریعے بہار میں بہت زیادہ ریلیاں کرنے کے باوجود اُس کو اسمبلی انتخابات میں کُچھ ہی سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس کے منیش تیواری نے کَل ایوانِ زیری میں بحث کا آغاز کیا تھا۔