لوک سبھا میں آج جل شکتی کی وزارت کے تحت مطالبات زر 2025-26 پر بحث ہوئی۔ ایوان میں بحث کی شروعات کرتے ہوئے بی جے پی کے جگدمبیکا پال نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے جل شکتی کی وزارت کے لئے سال 2025-26 کے بجٹ میں 99 ہزار 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے سال کے 51 ہزار اور 558 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے اس سال یہ رقم 93 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہر دیہی گھرانے میں نل کے پانی کی فراہمی کے مقصد سے جل جیون مشن JJM ہر گھر جل جیسے منصوبے کو نافذ کررہی ہے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے DMK کے ٹی آر بالو نے کہا کہ اب تک جل جیون مشن کے تحت صرف 80 فیصد کام ہی مکمل ہوپایا ہے اور اس اسکیم کے تحت 15 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
بحث میں حصہ لینے والے دیگر ممبران میں کانگریس کے Rahul Kaswan، سماجوادی پارٹی کے ویریندر سنگھ، جنتا دل (یو) کے لَولی آنند، BJP کے Basavaraj Bommai، TMC کے Bapi Halder اور TDPکے Bastipati Nagaraju شامل تھے۔ ایوان کی کارروائی ابھی جاری ہے۔x