لوک سبھا میں آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے بھارتی خلا باز کیپٹن شبھانشو شکلا پر ایک خصوصی بحث کی جائے گی۔ اس بحث میں 2047 تک وکست بھارت کے حصول کے لیے خلائی پروگرام کے اہم رول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ کیپٹن شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کامیاب مشن کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔