March 18, 2025 9:42 PM

printer

لوک سبھا اور انڈیا AI مشن نے آج نئی دلّی میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں

لوک سبھا اور انڈیا AI مشن نے آج نئی دلّی میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ اعداد وشمار کا ایک سیٹ AI کوش قائم کیا جائے گا جس سے لوک سبھا میں مباحثے کی کسی بھی زبان میں ترجمہ ممکن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تحقیق کاروں، ممبران پارلیمنٹ اور تعلیم سے منسلک لوگوں کو تحقیق کیلئے کسی بھی زبان میں پارلیمنٹ کے مباحثے کی تفصیل تک رسائی فراہم کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس سمجھوتے کا مقصد AI پر مبنی ایک جامع لسانیاتی ذخیرہ پیدا کرنے میں ایک AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔
الیکٹرانکس اور IT کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج زور دیا ہے کہ بھارت نے AI کی ترقی کیلئے عوامی اعداد وشمار تک رسائی اہم ہوگی۔ نئی دلّی میں رائے سینا مذاکرات 2025 میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ اعداد وشمار کا ایک اہم حصہ، جسے AI کوش نام دیا گیا ہے، کئی دوسرے کثیر لسانیاتی اعداد وشمار کے وسائل کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ GPUsکو مشترکہ کمپیوٹ سہولت کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔