لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن UPSC نے ملک کے انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کیا ہے۔ نئی دلّی میں UPSC کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس ادارے کی شفافیت، جوابدہی، غیرجانبداری اور راز داری نے UPSC کو دنیا بھر میں ایک شفاف ادارے کے طور پر پہچان دلائی ہے۔ ڈیجیٹل عہد، مصنوعی ذہانت، آب و ہوا کی تبدیلی اور قومی سکیورٹی پر کمیشن کی توجہ کی ستائش کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ UPSC نے اچھی حکمرانی اور بہتر کار کردگی کی نئی مثال قائم کی ہے۔x
Site Admin | November 26, 2025 11:03 PM
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن نے ملک کے انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کیا ہے۔