لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئے سال 2026 کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں جناب برلا نے امید ظاہر کی کہ نیا سال سبھی کی زندگی میں نئے خواب، نئی توانائی، نئے مواقع اور بے پناہ خوشحالی لائے گا۔ انہوں نے شہروں سے اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نئے سال کی شروعات پر اجتماعی عہد کی اپیل کی، تاکہ ذاتی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں سرگرم طور پر حصہ لیا جاسکے۔ جناب برلا نے کہا کہ نیا سال صرف تاریخ کی تبدیلی نہیں ہے، بلکہ یہ نئے جوش، نئی توانائی اور نئے عہد کا بھی دن ہے۔
Byte: 1415- Om Birla