December 26, 2025 9:53 PM

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئی دلی میں بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو انکے یومِ پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ ’

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئی دلی میں بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو انکے یومِ پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ ’’اپنے لیڈر کو جانئے‘‘ پروگرام کے تحت طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ اِن دونوں رہنماؤں نے شمولیت، قومی اتحاد اور تکشیریت کے احترام کے ذریعے ملک کی جمہوری اور ثقافتی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ مہامنا مالویہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب برلا نے انہیں جدید سوچ اور ابدی اقدار کے منفرد امتزاج کی حامل شخصیت قرار دیا، جنھوں نے تعلیم، ملک کی تعمیر اور جدوجہدِ آزدی میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔
اٹل بہاری واجپئی کے بارے میں جناب برلا نے کہا کہ جناب واجپئی نے وقار، بات چیت اور فیصلہ کن قیادت کے ذریعے بھارتی سیاست کو ایک نئی سمت عطا کی اور انکی شخصیت اصول پسند عوامی زندگی کی علامت کے طور پر ہماری رہنمائی کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔