March 18, 2025 9:52 PM

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج دلّی قانون ساز اسمبلی کے نئے منتخب ممبران کیلئے دو روزہ تعارفی پروگرام کا افتتاح کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج دلّی قانون ساز اسمبلی کے نئے منتخب ممبران کیلئے دو روزہ تعارفی پروگرام کا افتتاح کیا۔ ممبران اسمبلی سے اپنے خطاب میں جناب برلا نے زور دیا کہ موثر عوامی نمائندہ بننے کیلئے ممبران کو آئینی شقوں کا وسیع علم ہونا چاہئے۔
ممبران اسمبلی کے کام کاج کے طور طریقوں اور ذمہ داریوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ نئی سرکار سے عوام کی بڑی امیدیں ہیں، اِسی لئے ایوان میں تعطل سے گریز کیا جانا چاہئے۔