June 23, 2025 9:38 AM

printer

 لوک سبھا اسپیکر اوم برلا آج ممبئی میں پارلیمنٹ اور ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی تخمینہ کمیٹی کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

 لوک سبھا اسپیکر اوم برلا آج ممبئی میں پارلیمنٹ اور ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی تخمینہ کمیٹی کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ پارلیمنٹ کی تخمینہ کمیٹی کی 75ویں سالگرہ کی یادگار بھی جاری کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور بھارتی پارلیمنٹ کی تخمینے سے متعلق کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر سنجے جیسوال،  آج ممبئی میں پارلیمنٹ اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی تخمینہ کمیٹی کی قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

دو روزہ کانفرنس کے دوران، پارلیمنٹ اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی تخمینہ کمیٹیوں کے چیئرپرسن اور ممبران، انتظامیہ میں کارکردگی کو بہتر اور معیشت کو یقینی بنانے کے لیے بجٹ تخمینوں کی موثر نگرانی اورجائزے کے عمل میں تخمینہ کمیٹی کا کردار کے موضوع پر غوروخوض کریں گے۔ مہاراشٹر کے گورنر، سی پی۔ رادھا کرشنن کَل اجلاس کے آخری دن اختتامی خطاب کریں گے۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔