ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 20, 2025 9:50 PM

printer

لندن کے Heathrow، Brussels اور Berlin سمیت مختلف اہم یوروپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ ہوا ہے

لندن کے Heathrow، Brussels اور Berlin سمیت مختلف اہم یوروپی ہوائی اڈّوں پر خدمات فراہم کرنے والوں کو نشانہ بناکر کئے گئے ایک سائبر حملے سے الیکٹرانک چیک-اِن اور بورڈنگ سسٹم کے کام کاج میں رخنہ پیدا ہوگیا ہے۔ آپریٹرس نے کہا ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے اور اُنھیں منسوخ کرنا پڑا ہے۔ برسلز ہوائی اڈّے کے مطابق اِس حملے کے سبب آٹومیٹیڈ سسٹم ناکارہ ہوگیا اور چیک-اِن اور بورڈنگ مینوئل طریقے سے ہی کیا جارہا ہے۔ Heathrow ہوائی اڈّے نے بھی تکنیکی مسئلے کے سبب پروازوں میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔ برلن کے Brandenburg ہوائی اڈّے نے بھی اِس پریشانی کے سبب انتظار کے وقت میں اضافے کی بات کہی ہے۔