ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2025 9:28 AM | Cricket

printer

لندن کے اوول میدان میں جاری اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن میزبان انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگ پھر سے شروع کرے گا۔

لندن کے اوول میدان میں جاری اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن میزبان انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگ پھر سے شروع کرے گا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ بھارت نے جیت کے لیے 374 رن کا نشانہ رکھا۔ انگلینڈ نے کل تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رن بنا لیے تھے۔

اس سے پہلے دن میں یشسوی جیسوال کے شاندار 118 رن اور آکاشدیپ کے علاوہ آل راؤنڈر روِندر جڈیجا اور واشنگٹن سُندر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے دوسری اننگز میں کُل 396 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے Josh Tongue نے پانچ وکٹ جبکہ Gus Atkinson نے تین وکٹ حاصل کیے۔

بھارت پہلی اننگز میں 224 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 247 رن پر آؤٹ  ہو گئی۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 324 رن بنانے ہیں۔ بھارت سیریز برابر کرنے کا منتظر ہے اور اس وقت ایک-دو سے پیچھے چل رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں