July 7, 2025 3:01 PM

printer

لندن میں ومبلڈن ٹینس میں آج بھارت کے Yuki Bhambri، امریکہ کے اپنے ساتھی کھلاڑی  کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں کھیلیں گے

لندن میں ومبلڈن ٹینس میں آج بھارت کے Yuki Bhambri، امریکہ کے اپنے ساتھی کھلاڑی  Robert Galloway کے ساتھ مل کر مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں کھیلیں گے۔ Bhambri واحد بھارتی کھلاڑی ہیں جو اب بھی مقابلے میں شامل ہیں۔ اِدھر موجودہ چمپئن Carlos Alcaraz ومبلڈن کے سنگلز زمرے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سنسنی خیز انداز سے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے چودہویں نمبر کے کھلاڑی Andrey Rublev کو شکست دی۔ Alcaraz پہلا سیٹ ہارگئے تھے، لیکن بعد میں اپنے خاص انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ یہ میچ چھ سات، چھ تین، چھ چار اور چھ چار سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ اُدھر خواتین کے زمرے میں نمبر ایک کھلاڑی Aryna Sabalenka اپنا غلبہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے Elise Mertens کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔