ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2025 9:38 PM

printer

لندن میں لارڈس کرکٹ گرائونڈ پر جنوبی افریقہ نے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں آسٹریلیا کو ہرا کر27سال میں پہلا ICC ٹائٹل جیتا ہے

جنوبی افریقہ نے لندن کے لارڈس کرکٹ گرائونڈ پر آسٹریلیا کو ہراکر عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل جیت لیا ہے۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے 27 سال میں اپنا پہلا ICC ٹائٹل جیتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے آج کھیل کے چوتھے دن 282 رن کا جیت کا نشانہ حاصل کرلیا۔ اس میں Aiden Markram کی یادگار سنچری کا اہم رول رہا، جبکہ کپتان Temba Bavuma نے چوٹ لگنے کے باوجود ہاف سنچری بنائی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی مرتبہ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس میچ میں Kagiso Rabada نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹ لئے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کئی بار جیتنے کے قریب آتے آتے رہ گئی۔1999 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا تھا اس کے بعد اپنی سرزمین پر 2003 میں بھی اُسے ورلڈ کپ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2007 میں سری لنکا کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا تھا۔ اس کے بعد 2011 اور 2015 کے ورلڈ کپ میں اُسے کوارٹرفائنل اور سیمی فائنل مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ 2022 کے ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا جبکہ 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اُسے سیمی فائنل میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ 2024 کے ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اُسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں