لداخ کے شہر لیہہ میں موسم سرما کے، چھٹے کھیلو انڈیا مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کوِندر گُپتا نے اِن کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔
21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھلاڑی، برف پر کھیلے جانے والے ہاکی اور اِسکیٹنگ مقابلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہاکی مقابلے NDS آئس ہاکی اسٹیڈیم اور Phyang میں لداخ اسکاؤٹ ریجیمنٹل مرکز میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ آئس اِسکیٹنگ مقابلوں کیلئے Guphuk Frozen Pond کو چنا گیا ہے۔