July 25, 2025 2:59 PM

printer

لداخ میں کرگِل وِجے دِوس کے 26 سال  پورے ہونے کے موقع پر، دراس میں Lamochan View Point پر آج ایک جذباتی انداز کی تقریب منعقد کی گئی

لداخ میں کرگِل وِجے دِوس کے 26 سال  پورے ہونے کے موقع پر، دراس میں Lamochan View Point پر آج ایک جذباتی انداز کی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب ”فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا“ نے میجر جنرل ہتیش بھلّا کی موجودگی میں منعقد کی، جو 14 Corps کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ہیں۔

انہوں نے اِس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے فرائض انجام دیے۔ اِس موقع پر ”فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا“ کے CEO ریٹائرڈ میجر جنرل اشیم کوہلی اور کرگل جنگ کے ایک جانباز کی موجودگی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد میں میجر جنرل ہتیش بھلّا نے ”ویر ناریوں“ اور کرگل شہیدوں کے لواحقین کو اعزاز پیش کیا۔