لداخ میں آج سابقہ ریاست جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کاوندر گپتا نے باضابطہ طور پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا۔ جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ارون پلّی نے لیہہ میں واقع راج نواس میں منعقدہ تقریب کے دوران جناب گپتا کو عہدے کا حلف دلایا۔ بعد میں مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب گپتا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سب کا ساتھ، سب کا وِکاس پر عمل کرتے ہوئے لداخ کو ترقی یافتہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک بنانے کیلئے عوام کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کریں گے۔
Site Admin | July 18, 2025 9:49 PM
لداخ میں آج سابقہ ریاست جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کاوندر گپتا نے باضابطہ طور پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا