لداخ میں اس مہینے کی 20 اور 21 تاریخ کو ہونے والے 10 ویں زانسکار فیسٹول کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ خطے کے سب سے اہم ثقافتی پروگراموں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ اِس کا مقصد لداخ کی شاندار وراثت، نسلی گوناگونیت اور روایتی رسومات اور طور طریقوں کو محفوظ رکھنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔ امید ہے کہ ِاس سال کے فیسٹول میں لداخ کے قبائلی گروپوں کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں کے ثقافتی گروپوں اور فنکاروں سمیت تقریباً 10 ہزار افراد شامل ہوں گے۔
Site Admin | September 10, 2025 2:49 PM
لداخ میں اس مہینے کی 20 اور 21 تاریخ کو ہونے والے 10 ویں زانسکار فیسٹول کیلئے تیاریاں جاری ہیں
