لداخ میں، رات سے سرد لہر جاری ہے، جبکہ درجہئ حرارت لگاتار گر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے لداخ کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت، منفی 14 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہئ موسمیات نے موسم ابرآلود رہنے اور برفباری کے سبب اس ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔
لیہ کے محکمہئ موسمیات کے مرکز نے، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کیلئے موسم کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ہے، جس میں اُس نے مغربی لداخ میں زوجیلا درّے-دراس خطّے اور لداخ کے شمالی حصوں میں سیاچن گلیشیئر علاقے کے کچھ حصوں میں 55 سے 60 فیصد کے امکانات کے ساتھ کل ہلکی برفباری کے ساتھ ابرآلود موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
پیشگوئی کے حصے کے طور پر سرد لہر میں مزید شدّت کا امکان ہے، کیونکہ زوجیلا دروں، Zangskar اور لیہ ضلعوں کے اونچائی والے علاقوں کے درودراز مقامات پر 31 دسمبر اور ایک جنوری کے درمیان ہلکی سے متعدل برفباری ہونے کا امکان ہے۔
اُس نے 31 دسمبر اور ایک جنوری کے درمیان لیہ-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں آنے جانے والے لوگوں کو بھی الرٹ رہنے کو کہا ہے۔