June 4, 2025 3:21 PM

printer

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر LEE – JAE- MYUNG کو آج جنوبی کوریہ کے 21ویں صدر کی حیثیت  سے حلف دلایا گیا

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر LEE – JAE- MYUNG کو آج جنوبی کوریہ کے 21ویں صدر کی حیثیت  سے حلف دلایا گیا، وہ پانچ سال کی مدت کیلئے صدر رہینگے۔ جنوبی کوریہ کے قومی انتخابی کمیشن نے آج صبح ایک میٹنگ کے دوران کل ہوئے صدارتی انتخابات میں جناب LEE  کی جیت کی تصدیق کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔  قدامت پسند People  پاور پارٹی کے KIM- MOON-SOON ان کے قریبی حریف تھے سابق قدامت پسند لیڈر YOON- SUK- YEOL کو مارشل لاء نافز کرتے میں ناکام رہنے پر برطرف کردیا گیا تھا  جس کے بعد یہ انتخابات کرائے گئے تھے۔ صدرارتی انتخابات میں جیت کے بعد جناب LEE نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا مشن شورش پر قابو پانا ہے۔

انھوں نے سابقہ صدر کے اقدام کو فوجی بغاوت سے تعبیر کیا اور کہا کہ وہ نہیں چاہیں گے کہ پھر کبھی ایسا ہو۔   جناب LEE نے کہا کہ ان کی حکومت عملی طور پر مارکیٹ کی حمایت کرے گی۔ انھوں نے وعدیٰ کیا کہ تجارت کو فروغ دینے اور اختراع کے لئے قانون میں تبدیلی کی جائے گی۔ انھوں نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط سکیورٹی اتحاد قائم رکھتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت پھر سے شروع کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کوریا جمہوریہ کا صدر منتخب ہونے پر Lee-Jae- Myung کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھارت-کوریا خصوصی اسٹریٹجک ساجھے داری مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی خاطر مل کر کام کرنے کے پر امید ہیں۔×