آئی سی سی چمپئنس ٹرافی میں لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں، جنوبی افریقہ نے جیت کیلئے درکار 363 رن کے سب سے بڑے نشانے کیلئے کھیلتے ہوئے، اب سے تھوڑی دیر پہلے تک 38 اوورس میں 6 وکٹ پر 212 رن بنا لئے تھے۔
اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورس میں 6 وکٹ پر 362 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے Rachin Ravindra نے 101 گیندوں میں 108 رن اور Williamson نے 94 گیندوں پر 102 رن بنائے۔
اس مقابلے کی فاتح ٹیم، اتوار کو فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔ بھارت کل شام، دبئی میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہراکر فائنل میں پہنچا ہے۔ x