November 18, 2025 5:45 PM

printer

لال قلع دھماکہ معاملے میں، ای ڈی نے دلّی اور قومی خطہ راجدھانی میں الفلاح گروپ سے منسلک پچیس جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے آج دلّی اور NCR میں الفلاح گروپ سے متعلقہ 25 سے زیادہ جگہوں پر تلاشی کی کارروائی انجام دی ہے۔ یہ کارروائی مالی بدعنوانیوں، فرضی کمپنیوں اور کام کاج کی جگہیں فراہم کرنے والی کمپنیوں نیز کالے دھن کو جائز بنانے کے سلسلے میں جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ وہ گروپ سے متعلقہ، اُن 9 فرضی کمپنیوں کی تحقیقات کررہی ہے، جن کا رجسٹریشن ایک ہی پتے پر کیا گیا ہے۔ الفلاح یونیورسٹی کی جانچ پڑتال، اِس مہینے کی 10 تاریخ کو دلّی کے لال قلعے کے نزدیک ایک دھماکے کے سلسلے میں بہت سے ڈاکٹروں کو گرفتار کئے جانے کے بعد شروع کی گئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔