لاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈس کے 97ویں ایڈیشن میں ہدایتکار Sean Baker کے رومانوی مزاحیہ ڈرامے Anora نے سب سے زیادہ پانچ ایوارڈ حاصل کئے۔ ان میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اداکارہ کے زمرے شامل ہیں۔ وہیں سب سے زیادہ سال کی 13 نامزدگیوں کے ساتھ فلم Emilia Perez سرفہرست رہی۔ فلم The Brutalist کیلئے اداکار Adrien Brody نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتا۔ وہیں Anora کیلئے Mikey Madison نے بہترین اداکارہ کا انعام اپنے نام کیا۔ اسی طرح فلم A Real Pain کیلئے Kieran Culkin کو بہترین معاون اداکار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم Dune پارٹ 2 نے دو بڑے انعام حاصل کئے جن میں بہترین آواز اور بہترین Visual Effects شامل ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز میں Wicked کے کاسٹیوم ڈیزائنر Paul Tazewell نے تاریخ رقم کی۔ انھوں نے بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا آسکر ایوارڈ جیتا۔ انعام جیتنے کے بعد اپنی تقریر میں 60 سالہ ڈیزائنر نے تاریخی حصولیابیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ انھیں اِس پر فخر ہے۔
Site Admin | March 3, 2025 9:35 PM
لاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈس کے 97ویں ایڈیشن میں ہدایتکار Sean Baker کے رومانوی مزاحیہ ڈرامے Anora نے سب سے زیادہ پانچ ایوارڈ حاصل کئے