لاس انجلس میں گزشتہ ہفتے احتجاج شروع ہونے کے بعد سے 380 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس محکمے نے یہ جانکاری دی ہے۔ لاس انجلس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا ہے کہ مزید گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اُن افراد کی نشاندہی کرنے اور کارروائی کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر دستیاب ویڈیوز کا جائزہ لے کر تحقیقات جاری ہے، جو بظاہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
اِدھر لاس انجلس کے Mayor اور کیلیفورنیا میں 30 سے زیادہ چھوٹے شہروں کے رہنماؤں نے وفاقی امیگریشن چھاپوں کو روکے جانے پر زور دیا ہے، جس کی وجہ سے خطّے میں مظاہرے ہوئے اور نیشنل گارڈ کے سپاہیوں کو تعینات کرنا پڑا۔×