July 13, 2025 3:46 PM

printer

لارڈس میں اینڈرسن – تیندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن میزبان انگلینڈ، بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے دو رن سے آگے کھیلے گا۔

کرکٹ میں، لارڈس میں اینڈرسن – تیندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آج میزبان انگلینڈ، بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 رن سے آگے کھیلے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے کل تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 2 رن بنائے تھے۔ Zak Crawley اور Ben Duckett کریز پر موجود تھے۔ اُسے اب 2 رن کی سبقت حاصل ہے۔

اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں، 387 رن پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے بھی پہلی اننگز میں 387 رن بنائے تھے۔ پانچ میچوں کی یہ سیریز فی الحال ایک – ایک سے برابر ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔