November 26, 2025 9:47 AM | Samvidhan Diwas

printer

قوم آج سموِدھان دِوس منا رہی ہے۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر و دیگر شخصیتیں، نئی دلّی کے سموِدھان سدن کے سینٹرل ہال میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گی۔

ملک آج سمویدھان دِوس منائے گا۔ اس سال کی تقریبات کا موضوع ہے، ”ہمارا سمویدھان – ہمارا سوابھیمان“۔ مرکزی تقریب نئی دلّی میں سمویدھان سَدن کے سینٹرل ہال میں منعقد ہوگی۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیرِ اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار بتایا ہے کہ اس سال آئین کو اپنانے کے 76 سال پورے ہورہے ہیں۔

یومِ آئین کے موقع پر بھارت بھر کے شہروں اور گاؤوں میں لاکھوں افراد آئین کا پیش لفظ پڑھیں گے۔ صدر جمہوریہ اِس کی قیادت کریں گی۔ تقریب کے دوران 9 زبانوں میں آئین کے ترجمے کا اجرا ہوگا۔ یہ زبانیں ہیں: ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، بوڈو، کشمیری، تیلگو، اڑیہ اور آسامی۔

اس دوران ’بھارت کی سموِدھان سے کلا اور کیلیگرافی‘ نام سے یادگاری کتابچہ بھی جاری کیا جائے گا۔ یومِ آئین کے موقع پر سبھی وزارتیں، محکمے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اور مقامی ادارے، مختلف پروگرام منعقد کریں گے۔ قانون ساز اسمبلی نے 2 سال اور 11 مہینے اور 17 دن کی سخت محنت کے بعد یہ تاریخی دستاویز مرتب کیا۔

بھارت کا آئین، وقت کی کسوٹی پر کھرا اترتے ہوئے درخشاں جمہوریت کو اپنے دل میں بسانے میں کامیاب رہا ہے۔